ٹیکسٹ بک بورڈ کی تمام کتابیں ویب سائٹ پرفراہم

ٹیکسٹ بک بورڈ کی تمام کتابیں ویب سائٹ پرفراہم🔅

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کورونا لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کے تعلیمی سلسلہ کو بحال رکھنے کے لیے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں کی تمام کتابیں اپنی ویب سائٹ پر مہیا کر دیں۔ کتابیں ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی۔ سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانے والی نرسری سے بارہویں جماعت تک کی کتابیں ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ویب سائٹ سے پبلک اور پرائیویٹ دونوں سکولز کی کتابیں حاصل کی جاسکیں گی۔ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کاکہنا ہے ویب سے کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے کوئی چارجز نہیں ہونگے ۔ویب سائٹ پر موجود کتابوں سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے مستفید ہونگے ۔
Download Link

https://pctb.punjab.gov.pk/download_books

Comments